Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، ڈیلرز کے مارجن میں اضافہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

Share It:



اسلام آباد:

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) کی جانب سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی منظوری سے شہریوں پر اضافی بوجھ پڑے گا اور او ایم سی مارجن 1.22 روپے تک بڑھ جائے گا اس کے نتیجے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 2 روپے 56 پیسے تک اضافی بوجھ پڑے گا جبکہ ایک روپے 28 پیسے فی لیٹر کا اضافی بوجھ فوری طور پر منتقل ہوگا۔

 ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ای سی سی کی جانب سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی منظوری سے فی لیٹر پیٹرول پر او ایم سی مارجن ایک روپے 22 پیسے تک بڑھ جائے گا اور فی لیٹر ڈیزل پر ڈیلرز کے کمیشن میں ایک روپے 34 پیسے کا اضافہ ہوجائے گا۔

ای سی سی کے اجلاس سے متعقل وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز اور او ایم سیز مارجنز میں 5 سے 10 فیصد کے درمیان اضافہ منظور کرلیا گیا، مارجن میں آدھا اضافہ فوری اور آدھا ڈیجیٹلائزیشن سے مشروط ہوگا اور پیٹرولیم ڈویژن یکم جون 2026 تک رپورٹ دے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ای سی سی نے سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان کا تفصیلی جائزہ لیا، پاور سیکٹر کی مالی پائیداری یقینی بنانے پر غور کیا گیا اور پاور ڈویڑن کو وسط مدتی پلان تیار کرنے کی ہدایت کی گئی،

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ڈسکوز اہداف کی مانیٹرنگ کے لیے فالو اپ میکنزم بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول