تازہ ترین
کشمور: مال پوری میں مسلح افراد کی فائرنگ، ڈیرہ بگٹی کا رہائشی 56 سالہ نوجوان جاں بحق سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، سعید غنی سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت، عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی نوشہرو فیروز: مورو کے قریب زمین کے تنازع پر معصوم بچوں سمیت سوہو برادری کے افراد کا احتجاج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گمبٹ: کوٹ ڈیجی قتل کیس میں پولیس چوکی انچارج برطرف ملیر: گڈاپ سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد جیکب آباد: کار سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد پولیس افسران کی تصاویر والے اشتہارات پر پابندی نواب شاہ کے قریب ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر، باپ بیٹا جاں بحق، خاصخیلی برادری کا احتجاج نوشہرو فیروز بائی پاس پر خوفناک حادثہ، دو بھائی جاں بحق جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما دیدار جکھرانی کے بھائی محبوب جکھرانی کی گولیوں سے چھلنی لاش ان کے گھر سے ملی

سروسز سیکٹر سب سے بڑا روزگار فراہم کرنے والا شعبہ بن گیا

Share It:

[ad_1]


اسلام آباد:

پاکستان میں مساجد کی تعداد 6 لاکھ سے زائد اور فیکٹریوں کی صرف 23 ہزار ہے جبکہ ملک کی مجموعی افرادی قوت کا 45 فیصد سروسز سیکٹر میں روزگار حاصل کرتا ہے، جو اس تاثر کی نفی کرتا ہے کہ صنعت سب سے زیادہ ملازمتیں فراہم کرنے والا شعبہ ہے، یہ انکشاف ملک کی پہلی اقتصادی مردم شماری میں کیا گیا۔

اقتصادی مردم شماری کے مطابق ملک میں کل 4 کروڑ مستقل یونٹس میں سے 72 لاکھ معاشی ڈھانچے ہیں جہاں 2023 تک 2 کروڑ 54 لاکھ افراد کام کر رہے تھے۔

یہ معلومات آبادی مردم شماری کے ساتھ حاصل کی گئی تھیں تاہم باضابطہ رپورٹ جمعرات کو وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے جاری کی۔یہ رپورٹ وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے جاری کی جانے والی تیسری تفصیلی رپورٹ ہے، جو آبادی مردم شماری اور زرعی مردم شماری کے بعد سامنے آئی، جس سے 1947 سے رکی ہوئی معلومات پر مبنی معاشی منصوبہ بندی کی راہ ہموار ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب اور کراچی ڈویژن میں معاشی یونٹس اور افرادی قوت دونوں کی سب سے زیادہ تعداد موجود ہے۔ ملک میں 6 لاکھ مساجد اور 36 ہزار سے زائد دینی مدارس ہیں جن میں زیادہ تر پنجاب میں قائم ہیں جبکہ فیکٹریاں صرف 23 ہزار ہیں، اس کے علاوہ چھوٹی پیداوار کے 6 لاکھ 43 ہزار یونٹس ہیں۔

کل افرادی قوت میں سے سب سے زیادہ، یعنی 45 فیصد (1 کروڑ 13 لاکھ) لوگ سروسز سیکٹر میں کام کر رہے ہیں۔ اس کے بعد سماجی شعبہ 30 فیصد (76 لاکھ) کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ پیداوار کا شعبہ صرف 22 فیصد افراد کو روزگار دیتا ہے، جو سروسز سیکٹر سے نصف ہے۔

پنجاب سب سے بڑی افرادی قوت (1 کروڑ 36 لاکھ) کا حامل ہے اور پیداوار و خدمات دونوں شعبوں میں آگے ہے۔ خیبر پختونخوا میں 40 لاکھ جبکہ بلوچستان میں صرف 14 لاکھ افرادی قوت ہے۔زیادہ تر کاروبار بہت چھوٹے پیمانے پر ہیں اور چند ہی افراد کو روزگار دیتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 71 لاکھ معاشی ڈھانچے ایسے ہیں جہاں 1 سے 50 افراد کام کرتے ہیں۔ 51 سے 250 ملازمین والے یونٹس کی تعداد صرف 35,351 ہے جبکہ 250 سے زیادہ افراد کو روزگار دینے والی یونٹس صرف 7,086 ہیں۔وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستند ڈیٹا پائیدار ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہے کیونکہ یہ شواہد پر مبنی منصوبہ بندی اور موثر فیصلے سازی کو ممکن بناتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت بھی درست ڈیٹا کے بغیر کارگر نہیں ہو سکتی، ڈیجیٹل معیشت میں ڈیٹا حقیقی ایندھن ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 72 لاکھ ریکارڈ شدہ یونٹس میں سے 27 لاکھ ریٹیل دکانیں، 1 لاکھ 88 ہزار ہول سیل دکانیں، 2 لاکھ 56 ہزار ہوٹلز اور 1 لاکھ 19 ہزار ہسپتال شامل ہیں۔

ملک میں 2 لاکھ 42 ہزار اسکول، 11,568 کالجز، 214 یونیورسٹیاں، 6 لاکھ 4 ہزار مساجد اور 19,645 بینک ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے برعکس خطے کے دیگر ممالک 1977 سے باقاعدگی سے اقتصادی مردم شماریاں کر رہے ہیں۔

بھارت اب تک سات جبکہ بنگلہ دیش تین اقتصادی مردم شماریاں کر چکا ہے، لیکن پاکستان میں 2003 میں کی گئی کوشش ناکام ہو گئی تھی۔پاکستان کے زیادہ تر معاشی یونٹس (58 فیصد) سروسز سیکٹر میں آتے ہیں، 25 فیصد پیداوار اور 14 فیصد سماجی شعبے سے متعلق ہیں۔

باقی 3 فیصد دیگر سرگرمیوں پر مشتمل ہیں۔ملک میں سب سے زیادہ معاشی ڈھانچے پنجاب میں ہیں (58 فیصد)۔ سندھ 20 فیصد کے ساتھ دوسرے، خیبر پختونخوا 15 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ بلوچستان کا حصہ 6 فیصد جبکہ اسلام آباد کا صرف 1 فیصد ہے۔رہائشی عمارتیں مجموعی ڈھانچوں کا سب سے بڑا حصہ ہیں (79.4 فیصد)۔ خیبر پختونخوا میں یہ تناسب سب سے زیادہ 81.6 فیصد ہے۔

کثیر المنزلہ عمارتوں کی کل تعداد 1 لاکھ 14 ہزار ہے جن میں سے 64 فیصد رہائشی، 29 فیصد رہائشی و معاشی اور صرف 6.7 فیصد خالصتاً معاشی ہیں۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول