Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2025 کا سفر کامیابی سے اختتام پذیر

Share It:



اسلام آباد:

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2025 کا سفر کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔

پاکستان کی سب سے بڑی انٹرن شپ میں ملک بھر سے طلبہ کی کثیر تعداد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، 6 ہفتوں پر مشتمل سمر انٹرنشپ میں 33 شہروں کے 150 سے زائد سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں سے 6500 سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔

تعلیم و تربیت سے بھر پور سمر انٹرنشپ میں ملک کی نامور شخصیات اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ کے ساتھ خصوصی نشستوں کا انعقاد کیا گیا۔ طلبہ نے پی ایم اے کاکول، این سی ٹی سی پبی،  پاکستان اورڈیننس فیکٹری واہ سمیت متعدد فوجی تنصیبات کا دورہ بھی کیا۔

آؤٹ ڈور ویزٹس سے طلبہ نے پاک افواج کی آپریشنل تیاریوں اور صلاحیتوں کا بھی جائزہ لیا، طلبہ کا کہنا تھا کہ سمر انٹرنشپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، انٹرنشپ کے اختتام پر طلبہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے اعزازی سند (سرٹیفکیٹ) سے بھی نوازا گیا۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول