ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کا خدشہ، وزیراعظم کو خط

[ad_1]


اسلام آباد:

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جس پر آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیراعظم کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے کوٹہ سسٹم نافذ کیا گیا ہے جس کے باعث پیٹرول پمپس کو مطلوبہ مقدار میں تیل فراہم نہیں کیا جا رہا۔

پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے خط میں کہا ہے کہ آرڈرز دینے کے باوجود آئل سپلائی تاخیر کا شکار ہے اور ٹینکرز گھنٹوں انتظار پر مجبور ہیں۔ خط کے مطابق اس صورتحال کے باعث مصنوعی قلت پیدا ہونے سے عوام میں خوف و ہراس پھیلنے کا خدشہ ہے۔

ایسوسی ایشن نے حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئل کمپنیوں کو کسی بھی قسم کی پابندیاں عائد کرنے سے قبل مشاورت کا پابند بنایا جائے۔

پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی فوری طور پر بہتر بنانے کی اپیل بھی کی ہے تاکہ ممکنہ قلت اور عوامی پریشانی سے بچا جا سکے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Proudly powered by WordPress | Theme : News Elementor by BlazeThemes