Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، ایڈم زیمپا مشکل میں آگئے

Share It:


آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زیمپا مشکل میں آگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈم زیمپا نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے کے دوران آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی کی تھی۔

ایڈم زیمپا پلیئرز اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے  لیے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.3 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے جس کا تعلق میچ کے دوران غیر اخلاقی الفاظ کے استعمال سے ہے۔

میچ کے 37ویں اوور میں ایڈم زیمپا نے مس فیلڈنگ اور اوورتھرو ہونے پر نازیبا الفاظ استعمال کیے جو اسٹمپ مائیک کے ذریعے آن ایئر سنے گئے۔

ایڈم زیمپا کو قصوروار قرار پائے جانے پر نہ صرف سرزنش کی گئی بلکہ ان کے ریکارڈ میں ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔

لیول ون کی خلاف ورزی پر کم سے کم جرمانہ آفیشل سرزنش، کھلاڑی کی میچ فیس کا زیادہ سے زیادہ 50 فیصد جرمانہ اور ایک یا دو ڈیمیرٹ پوائنٹس ہوتے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول