Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

’آپ کی بیگمات کتنی ہیں؟‘ ٹرمپ کا شامی صدر احمد الشرع سے دلچسپ سوال، ویڈیو وائرل

Share It:


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شام کے عبوری صدر احمد الشرع کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران ایک دلچسپ لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں صدر ٹرمپ نے احمد الشرع کو اپنے برانڈ کا پرفیوم تحفے میں دیا۔ ٹرمپ نے پرفیوم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "یہ دنیا کا بہترین پرفیوم ہے”۔

انہوں نے نہ صرف پرفیوم پیش کیا بلکہ خود احمد الشرع اور ان کے ہمراہ موجود شامی وزیرِ خارجہ اسعد الشیبانی کو بھی پرفیوم لگایا، جس کے بعد وہ پرفیوم شامی صدر کے حوالے کردیا گیا۔

اسی دوران ٹرمپ نے مسکراتے ہوئے کہا، "یہ ایک پرفیوم آپ کے لیے ہے اور ایک آپ کی اہلیہ کے لیے۔” پھر فوراً پوچھا، "آپ کی کتنی بیگمات ہیں؟” جس پر شامی صدر نے جواب دیا، "صرف ایک”۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ شام کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ اسی موقع پر امریکی محکمہ خزانہ نے شام پر عائد اقتصادی پابندیوں کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول