استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے ایشیا کپ میں کرکٹر صائم ایوب کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ صائم کو چاہیے کہ وہ خوف سے نکل کر اپنا قدرتی کھیل پیش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تو سردیاں بھی نہیں آئیں اور تم انڈوں پر ہی اٹک گئے ہو، اصل انداز میں کھیلو۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح تم ڈر کر شاٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہو رہے ہو یہ تمہارے معیار کے مطابق نہیں ہے۔ اگر تم مقابلہ کرتے ہوئے آؤٹ ہو تو ہمیں بھی تسلی ہوگی، لیکن پہلی ہی گیند پر وکٹ گنوانا تمہاری شان اور ہماری توقعات کے خلاف ہے۔



