ورلڈ بینک نے پورٹ قاسم کو دنیا کا نواں جدید ترین پورٹ قرار دیا ہے

ورلڈ بینک نے پورٹ قاسم کو دنیا کا نواں جدید ترین پورٹ قرار دیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ رینکنگ پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے اور یہ کامیابی حکومت کی اصلاحات اور جدید اقدامات کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل نے جدید آپریشنز میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بندرگاہی آپریشنز کو مزید عالمی معیار کے مطابق بنایا جائے گا، تاکہ پاکستان تیزی سے خطے کا شپنگ حب بن سکے۔ وزیر کا کہنا تھا کہ بندرگاہوں کی بہتر کارکردگی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ کرے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Proudly powered by WordPress | Theme : News Elementor by BlazeThemes