Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایران کے صوبے سیستان-بلوچستان میں دہشت گرد حملہ، 5 پولیس اہلکار جاں بحق

Share It:


ایران کے شورش زدہ صوبے سیستان-بلوچستان میں مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ میں کم از کم 5 پولیس اہلکار کے جاں بحق اور تین کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ حملہ گھات لگاکر اس وقت کیا گیا جب دو پولیس گاڑیاں معمول کے گشت پر تھیں۔ دونوں گاڑیاں چھلنی ہوگئیں۔

ایرانی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کا تعلق امن و امان قائم رکھنے والے یونٹ سے تھا جو علاقے میں گشت کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

ایران میں علیحدگی پسند عسکری جماعتیں اور شدت پسند تنظیمیں بھی ایسے واقعات میں ملوث رہی ہیں تاہم ابھی تک کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

ایرانی خبر رساں اداروں نے جائے وقوعہ کی تصاویر جاری کی ہیں، جن میں پولیس وین پر گولیوں کے نشانات اور زمین پر پڑی لاشیں واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان کی سرحدوں کے قریب واقع یہ صوبہ برسوں سے شورش زدہ، منشیات کی اسمگلنگ اور علیحدگی پسند گروپوں کی سرگرمیوں کے باعث عدم استحکام کا شکار ہے۔

یہی وجہ ہے کہ سیستان-بلوچستان میں حالیہ برسوں میں متعدد بار سیکیورٹی اہلکاروں پر گھات لگا کر حملے ہو چکے ہیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول