تازہ ترین
کشمور: مال پوری میں مسلح افراد کی فائرنگ، ڈیرہ بگٹی کا رہائشی 56 سالہ نوجوان جاں بحق سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، سعید غنی سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت، عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی نوشہرو فیروز: مورو کے قریب زمین کے تنازع پر معصوم بچوں سمیت سوہو برادری کے افراد کا احتجاج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گمبٹ: کوٹ ڈیجی قتل کیس میں پولیس چوکی انچارج برطرف ملیر: گڈاپ سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد جیکب آباد: کار سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد پولیس افسران کی تصاویر والے اشتہارات پر پابندی نواب شاہ کے قریب ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر، باپ بیٹا جاں بحق، خاصخیلی برادری کا احتجاج نوشہرو فیروز بائی پاس پر خوفناک حادثہ، دو بھائی جاں بحق جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما دیدار جکھرانی کے بھائی محبوب جکھرانی کی گولیوں سے چھلنی لاش ان کے گھر سے ملی

خواتین کےلیے مفت الیکٹرک موٹرسائیکل منصوبے کا آغاز، رجسٹریشن شروع کردی گئی

Share It:

[ad_1]

سندھ حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں آسان و محفوظ سفری سہولت فراہم کرنے کےلیے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے تحت 10 ہزار مفت الیکٹرک موٹر سائیکلوں کے گرینڈ منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔ 

وزیر محنت سندھ شاہد تھہیم نے اعلان کیا ہے کہ الیکٹرک موٹر سائیکل کے حصول کےلیے رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا ہے۔ خواتین درخواستیں ورکرز ویلفیئر بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.wwbsindh.gov.pk پر جمع کرا سکتی ہیں جبکہ ریکارڈ بھی آن لائن چیک کیا جاسکتا ہے۔

وزیرمحنت کے مطابق قرعہ اندازی مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام کے تحت ہوگی جس میں انسانی مداخلت کا کوئی امکان نہیں۔ اسکیم کے تحت 20 سے 45 سال کی خواتین صنعتی مزدور درخواست دینے کی اہل ہیں جبکہ 20 فیصد کوٹہ اقلیتی برادری کےلیے مختص ہے۔

شرائط کے مطابق موٹر سائیکل سات سال کےلیے لازمی طور پر رکھنی ہوگی اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کےلیے 60 دن کی مہلت دی جائے گی۔

وزیر محنت نے مزید کہا کہ خواتین آبادی کا نصف سے زیادہ حصہ ہیں اور ان کی ترقی کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں۔ اسی سوچ کے تحت یہ منصوبہ شروع کیا ہے۔ منصوبے کا مقصد خواتین کو محفوظ اور باوقار سفری سہولت فراہم کرنا، روزمرہ اخراجات میں کمی لانا اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہے۔

اقلیتوں کے حوالے سے شاہد تھہیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پرچم میں سفید رنگ اقلیتوں کے مساوی حقوق اور قربانیوں کی علامت ہے۔ اس اسکیم میں اقلیتوں کا شمار دراصل ان قربانیوں کا اعتراف ہے جو انہوں نے ملک کی تعمیر و ترقی میں دی ہیں۔

یہ منصوبہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وژنری قیادت کی روشن مثال ہے۔ یہ صرف ٹرانسپورٹ کی سہولت نہیں بلکہ خواتین اور اقلیتوں کی شمولیت، مساوات اور خودمختاری کی جانب ایک خاموش انقلاب ہے جس پر سندھ حکومت فخر کرتی ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول