Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایشیز: بین اسٹوکس کا جوابی وار، آسٹریلوی ٹیم مشکلات کا شکار

Share It:



PERTH, AUSTRALIA:

ایشیز ٹیسٹ کا پہلا روز فاسٹ بولرز کے نام رہا، مجموعی طور 19 وکٹیں گرگئیں جو کسی بھی ایشیز ٹیسٹ کے پہلے روز سب سے زیادہ تعداد ہے۔

آسٹریلوی ٹیم نے پہلے روز ہی انگلینڈ کو 172 رنز پر ڈھیر کرنے کے بعد اننگز کا آغاز کیا تو دوسری ہی گیند پر ڈیبیوٹنٹ جیک ویدرالڈ جوفرا آرچر کا شکار بن گئے۔

28 کے مجموعی اسکور پر مارنس لبوشین 9 رنز بناکر جوفرا آرچر کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

30 کے مجموعی اسکور پر کپتان اسٹیو اسمتھ (17) اور 31 کے مجموعی اسکور پر عثمان خواجہ (2) رنز بناکر برائیڈن کارس کا شکار بنے۔

ٹریوس ہیڈ (21) اور کیمرون گرین (24) نے پانچویں وکٹ کے لیے 45 رنز کی شراکت قائم کی تاہم بالترتیب 76 اور 83 کے مجموعی اسکور پر دونوں بلے بازوں کو انگلش کپتان بین اسٹوکس نے قابو کرلیا۔

مچل اسٹارک (12)، ایلکس کیری (26) اور اسکاٹ بولینڈ (صفر) بھی بین اسٹوکس کا شکار بنے۔

آسٹریلیا نے پہلے روز کھیل کے اختتام تک 9 کٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنالیے ہیں اور اسے انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 49 رنز درکار ہیں۔

اس سے قبل بین اسٹوکس کے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے فیصلے نے ماہرین کرکٹ کو بھی حیران کردیا۔

پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ کی غیر موجودگی میں مچل اسٹارک نے کیریئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے اکیلے ہی انگلش بیٹنگ لائن کو اکھاڑ پھینکا۔

انگلش ٹیم ابتداء سے ہی مشکل میں رہی اور پہلے اوور کی آخری گیند پر ہی پہلی وکٹ گنوادی۔ زیک کرولی بغیر کوئی رن بنائے مچل اسٹارک کا شکار بنے۔

مچل اسٹارک نے میچ کے ساتویں اوور میں 33 کے مجموعی اسکور پر بین ڈکٹ (21)کو اور نویں اوور میں 39 رنز پر جو روٹ (صفر) کو چلتا کیا۔ یہ اسٹارک کی انگلینڈ کے خلاف 100ویں وکٹ تھی۔

اولی پوپ اور ہیری بروک نے کچھ مزاحمت دکھائی تاہم لنچ سے قبل ہی 94 کے مجموعی اسکور پر اولی پوپ 46 رنز بناکر کیمرون گرین کا شکار بن گئے۔

انگلینڈ نے کھانے کے وقفے تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے تھے۔ کھانے کے وقفے کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا تو مجموعی اسکور میں صرف 10 رنز کے اضافے کے بعد ہی کپتان بین اسٹوکس 6 رنز بناکر اسٹارک کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

تھوڑی مزاحمت دکھانے والے ہیری بروک بھی 52 رنز بناکر چلتے بنے۔

جیمی اسمتھ 33، برائیڈن کارس 6، گس ایٹکنسن ایک اور مارک ووڈ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

مچل اسٹارک نے 58 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیبیوٹنٹ برینڈن ڈوگٹ نے 2 اور کیمرون گرین نے ایک وکٹ حاصل کی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول