Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اسلامی یکجہتی گیمز: میڈلز کی دوڑ میں پاکستان کی لمبی چھلانگ، 13 درجے اوپر آگیا

Share It:

[ad_1]

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاری چھٹے اسلامی یکجہتی گیمز میں جویلین تھرو میں ملنے والے گولڈ اور سلور میڈلز کی بدولت پاکستان میڈل کی دوڑ میں لمبی چھلانگ لگا کر 36 سے 23 ویں پوزیشن پر آگیا۔

گزشتہ شب جویلین تھرو میں پیرس اولمپکس 2024 میں92.97 میٹرز کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم کرنے والے اولمپین ارشد ندیم نے پہلی پوزیشن کے ساتھ گولڈ اور دوسرے پاکستانی یاسر سلطان نے دوئم رہ کر سلور میڈل حاصل کیا تھا۔

قبل ازیں گیمز میں پاکستان دو برانز میڈلز اپنے نام کر چکا تھا۔ فاطمہ زہرا نے خواتین باکسنگ کے 60 کلو گرام درجہ جبکہ مردوں کی باکسنگ میں 55 کلوگرام کے ایونٹ میں قدرت اللہ سیمی فائنل میں جگہ بنا کر پاکستان کے لیے برانز میڈل پایا تھا۔

پاکستان کی عروشہ سعید نے نمائشی کھیل کرش میں برانز جیتا مگر یہ ریکارڈ کا حصہ نہیں ہوگا۔

 7نومبر سے شروع ہونے والے چھٹے اسلامی یکجہتی گیمز جمعہ کو اختتام پذیر ہو جائیں گے۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول