Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایف بی آر کی ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے ہفتے کی چھٹی ختم

Share It:



اسلام آباد:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے 27 دسمبر کو ہفتے کی چھٹی ختم کر دی ہے اور ٹیکس اور ڈیوٹیز کی وصولی کے لیے 31 دسمبر کو بھی دفاتر کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری سرکلر جاری میں بتایا گیا ہے کہ چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو کے ماتحت بڑے لارج ٹیکس آفسز (ایل ٹی اوز)، میڈیم ٹیکس پیئرز آفس (ایم ٹی او)، کارپوریٹ ٹیکس دفاتر (سی ٹی اوز) اور ریجنل ٹیکس دفاتر (آر ٹی اوز) ہفتہ 27 دسمبر 2025 کو معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ محصولات کی وصولی یقینی بنانے کے لیے بدھ 31 دسمبر 2025 کو دفاتر کے اوقات کار میں توسیع کی گئی ہے اور تمام متعلقہ دفاتر رات 10 بجے تک کام کریں گے۔

ایف بی آر نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد رواں سال2025 کے اختتام پر ٹیکس اور ڈیوٹیز کی بروقت وصولی ممکن بنانا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول