Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اے آئی ٹیکنالوجی سے الزائمر کی پیشگی تشخیص میں بڑی پیشرفت

Share It:



محققین کا کہنا ہے کہ اب مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے الزائمر کی بیماری کی پیشگوئی تقریباً 93 فی صد درستگی کے ساتھ کی جا سکتی ہے۔

امریکا کی ریاست میساچوسٹس میں قائم ورسسٹر پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ کے مطابق 800 سے زائد دماغی اسکینز کے تجزیے نے اے آئی کو یہ صلاحیت دی کہ وہ دماغ میں ہونے والی ساختی تبدیلیوں کو پہچان سکے، جو ڈیمنشیا کی سب سے عام قسم یعنی الزائمر کے آغاز کا اشارہ دیتی ہیں۔

یہ نتائج کئی برسوں کی اس تحقیق کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں یہ ظاہر کیا گیا تھا کہ اے آئی نہ صرف الزائمر کے ابتدائی خطرات کی نشاندہی کر سکتی ہے بلکہ بیماری کے امکان کی پیشگوئی کرنے اور ایسے مریضوں کی شناخت میں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے جن میں الزائمر موجود ہو مگر تشخیص نہ ہوئی ہو۔

ماہرین کے مطابق اگر اے آئی کی مدد سے الزائمر کی ابتدائی مرحلے میں تشخیص ممکن ہو جائے تو مریضوں اور ڈاکٹروں کو قیمتی وقت مل سکتا ہے تاکہ وہ بیماری کے لیے بہتر تیاری کر سکیں اور ممکنہ طور پر اس کی رفتار کو سست بھی کیا جا سکے۔

ادارے کے اسسٹنٹ ریسرچ پروفیسر بینجامن نیفیو نے ایک بیان میں کہا کہ الزائمر کی بیماری کی ابتدائی تشخیص مشکل ہوتی ہے کیونکہ اس کی علامات اکثر عام بڑھاپے کی علامات سمجھ لی جاتی ہیں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول