تازہ ترین
ملیر: انسپکٹر جاوید ابڑو کے قتل کا مقدمہ درج، دہشت گردی کی دفعات شامل اوباڑو: ڈی ایس پی ہاؤس کے اندر سے پولیس کانسٹیبل کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد، واقعے کی تحقیقات شروع کراچی: تین روز سے لاپتہ خاتون کی دو بچیوں سمیت لاش پانی کے مین سے برآمد کراچی: 6 سالہ بیٹے نے مالی پریشانی کے باعث باپ کے ہاتھوں قتل، پھر خودکشی کرلی کراچی: گلشن معمار میں کلینک کے اندر فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا۔ کراچی: حکومتی بیماریوں کے خاتمے کے پروگرام اور این جی اوز کے فرانزک آڈٹ کا مطالبہ 2026 میں درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ قائم ہونے کا امکان ہے، اس سال کو دوسرا گرم ترین سال قرار دیا گیا۔ پیپفا کا 33واں سالانہ جنرل اجلاس، پیشہ ورانہ معیار اور ادارہ جاتی گورننس مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کراچی: سندھی مسلم سوسائٹی میں شہریوں سے 7 لاکھ روپے مالیت کا موبائل فون چوری ہوگیا۔ کراچی: نیا ناظم آباد فلائی اوور کے قریب دو منزلہ عمارت کا حصہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی گولارچی: اے سی کوچ اور موٹر سائیکل میں تصادم، نوجوان جاں بحق، ایک زخمی گھوٹکی: یارولڈ کے قریب پرانی دشمنی پر فائرنگ، ٹیچر سمیت 2 افراد جاں بحق دہشت گردی کے سہولت کاروں میں خیبرپختونخوا کی نااہل اور لاتعلق حکومت بھی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر جیکب آباد: گندے نالے کے پانی پر سومرا برادری کے دو گروپوں میں تصادم، 5 افراد زخمی قمبر: کتوں کے کاٹنے سے ایک ماہ میں 170 سے زائد شہریوں زخمی جامشورو: بھان سید آباد کے قریب وین الٹ گئی، خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی لاڑکانہ: جائیداد کے تنازع پر بیٹے کی مبینہ فائرنگ، ماں زخمی سہون: انڈس ہائی وے پر مسافر وین الٹ گئی، 22 سے زائد مسافر زخمی کراچی: ٹریفک حادثات میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق، 4 زخمی ٹنڈوآدم: کوچ اور کار میں خوفناک تصادم، بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی سندھ کے چار اضلاع میں دو روز کے دوران پسند کی شادی اور کاروکاری کے نام پر 8 افراد قتل میر رضا قتل: تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل کشمور: مال پوری میں مسلح افراد کی فائرنگ، ڈیرہ بگٹی کا رہائشی 56 سالہ نوجوان جاں بحق سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، سعید غنی سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت، عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی نوشہرو فیروز: مورو کے قریب زمین کے تنازع پر معصوم بچوں سمیت سوہو برادری کے افراد کا احتجاج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب

پاپ اسٹار ریحانہ کے گھر پر فائرنگ، مشتبہ خاتون گرفتار

Share It:

[ad_1]

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ریحانہ کے بیورلی ہلز میں واقع گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد پولیس نے ایک مشتبہ خاتون کو حراست میں لے لیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس پولیس ڈپارٹمنٹ کو فائرنگ کی اطلاع ملی، جس پر پولیس اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ کا ہدف ریحانہ کا گھر تھا اور جائے وقوعہ سے اسالٹ رائفل کے خول بھی برآمد ہوئے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذرائع کے مطابق فائرنگ کے وقت ریحانہ گھر میں موجود تھیں تاہم وہ محفوظ رہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تقریباً تیس سالہ خاتون گاڑی میں سوار ہو کر گھر کے باہر رکی اور مبینہ طور پر سات گولیاں چلانے کے بعد وہاں سے تیزی سے فرار ہوگئی۔

بعد ازاں پولیس نے مشتبہ خاتون کی گاڑی تقریباً آٹھ میل کے فاصلے پر تلاش کرلی جہاں سے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق اس کی شناخت تاحال عوامی طور پر ظاہر نہیں کی گئی جبکہ واقعے کے ممکنہ محرکات بھی فوری طور پر واضح نہیں ہو سکے۔

رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں گھر کے گیٹ اور ڈرائیو وے میں کھڑی ایک گاڑی پر گولیوں کے نشانات بھی ملے۔ پولیس نے گاڑی کی تلاشی کے دوران ایک اسالٹ رائفل اور متعدد خول بھی برآمد کیے۔

Woman armed with AR-15 rifle fires gunshots into Rihanna's California homehttps://t.co/c5Eyzl4973
— Sky News (@SkyNews) March 9, 2026

ریحانہ اپنے ساتھی ریپر اساپ روکی اور اپنے تین بچوں کے ساتھ اسی گھر میں رہتی ہیں۔ اس جوڑے کے دو بیٹے اور جبکہ چند ماہ قبل پیدا ہونے والی ایک بیٹی بھی ہے۔ 

یہ پہلا موقع نہیں جب ریحانہ کے گھر سے متعلق کوئی سنجیدہ واقعہ سامنے آیا ہو۔ 2018 میں بھی ایک شخص ان کے ہالی ووڈ ہلز میں واقع گھر میں باڑ پھلانگ کر داخل ہو گیا تھا اور تقریباً بارہ گھنٹے تک گھر کے اندر موجود رہا تھا۔ بعد ازاں اس شخص کو گرفتار کر کے عدالت نے اسے ریحانہ سے دس سال تک دور رہنے کا حکم دیا تھا۔

حکام کے مطابق خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاحال ریحانہ یا ان کے نمائندوں کی جانب سے اس واقعے پر باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول