Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بائیکاٹ کی دھمکی، اسکواڈ کے انتخاب کا اعلان، بھارتی ڈبل گیم کنفیوژن پھیلانے لگی

Share It:


ایک جانب ایشیا کپ 2025 میں پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کی دھمکی تو دوسری جانب بھارتی اسکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا۔

بھارتی ’ڈبل گیم‘ کنفیوژن پھیلانے لگی۔ کرکٹر سے سیاستدان بننے والے کیدار جادھیو نے بھی نفرت کی آگ کو مزید ہوا دینا شروع کردی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کو کسی بھی حال میں گرین شرٹس سے مقابلہ نہیں کرنا چاہیے، میرا دعویٰ ہے کہ یہ میچ نہیں ہوگا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ پر سابق بھارتی کرکٹرز اور سیاسی حلقوں کی جانب سے پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کیلئے دباؤ مسلسل بڑھایا جارہا ہے۔

دوسری جانب ایشیائی شوپیس ایونٹ کیلئے ٹیم میں شبمن گل کی سلیکشن پر غیریقینی کے بادل بدستور موجود ہیں۔ سلیکشن کمیٹی ابھیشیک شرما اور سنجوسیمسن سے ہی اوپننگ کروانے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

ٹیسٹ کپتان کے انتخاب کی صورت میں یشسوی جیسوال کو قربانی دینا پڑے گی۔ محمد سراج اور محمد شامی کا انتخاب بھی مشکل ہے۔ فٹنس مسائل کے باوجود جسپریت بمراہ کو منتخب کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا انعقاد 9 سے 28 ستمبر تک یواے ای میں ہوگا۔ جس میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 14 ستمبر کو دبئی میں ہونا ہے۔

بی سی سی آئی نے ایشیا کپ میں شرکت اور پاکستان سے میچز کیلئے اپنی حکومت سے اجازت حاصل کررکھی ہے۔

اس سے قبل ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز کے ساتھ بھارت کا میچ منسوخ کروادیا گیا تھا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول