Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

تھلاپتی وجے نے ازدواجی مسائل پر خاموشی توڑ دی

Share It:



بھارتی اداکار اور ساؤتھ انڈسٹری کے سپر اسٹار تھلاپتی وجے نے اہلیہ کی جانب سے طلاق کی درخواست دائر کرنے کے بعد بالآخر اپنی شادی سے متعلق جاری تنازع پر ردِعمل دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل بھارتی اداکار کی اہلیہ سنگیتا سورنالنگم نے 25 سالہ رفاقت کے بعد عدالت سے طلاق کی درخواست دی تھی۔ 

سماجی کارکن اور کاروباری شخصیت سنگیتا سورنالنگم نے ریاست تمل ناڈو کے ضلع چینگلپٹو کی عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے شادی کے باقاعدہ خاتمے کی استدعا کی تھی۔

انہوں نے عدالت سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ طلاق کے بعد انہیں مستقل نان و نفقہ دیا جائے اور وہ ازدواجی گھر میں ہی رہائش جاری رکھ سکیں۔

حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ میرے گرد گردش کرنے والے حالیہ مسائل کے بارے میں فکر نہ کریں کیوں کہ یہ مسائل آپ کے وقت کے قابل نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں خود ان معاملات کو سنبھال لوں گا، مجھے سب سے زیادہ اس بات کا دکھ ہوتا ہے کہ میرے مسائل کی وجہ سے آپ لوگ پریشان یا دکھی ہوتے ہیں۔

تازہ رپورٹس کے مطابق وجے کی اہلیہ سنگیتھا نے عدالت میں نئی درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے ازدواجی گھر میں رہائشی حقوق کا مطالبہ کردیا ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق وہ یا تو اسی گھر میں رہنے کا حق چاہتی ہیں یا پھر متبادل رہائش کے ساتھ مناسب اور مستقل نان نفقہ کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

اس کے علاوہ عدالتی کارروائی کے دوران انہیں رہائش سے محروم نہ ہونے کے لیے عارضی ریلیف کی درخواست بھی دی گئی ہے۔

اس سے قبل بعض رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ دونوں نے طلاق کے معاملے کو باہمی رضامندی سے حل کرنے پر اتفاق کر لیا ہے، اور مبینہ طور پر وجے نے 250 کروڑ روپے بطور نان نفقہ دینے کی پیشکش کی ہے۔

یہ نئی درخواست اس وقت سامنے آئی جب وجے اور اداکارہ تریشا کرشنن ایک شادی کی تقریب میں ایک ساتھ شریک ہوئے۔

دونوں ایک ہی گاڑی میں تقریب میں پہنچے اور واپس گئے جب کہ ان کے لباس بھی ایک دوسرے سے ہم آہنگ تھے، جس کے بعد مداحوں اور میڈیا میں نئی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول