Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، وہ پاکستانی حاجی جسے حج کے دوران 5 بار دل کا دورہ پڑا

Share It:

[ad_1]


ریاض:

پاکستان سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ حاجی کو دوران حج 5 مرتبہ دل کا دورہ پڑا تاہم سعودی عرب کی وزارت صحت کے پروفیشنل ماہرین نے ہنگامی بنیادوں پر بہترین علاج فراہم کرتے ہوئے ان کی جان بچائی۔

پی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے ادارے مکہ ہیلتھ کئیر کلسٹر کے حکام نے بتایا کہ پاکستانی شہری کو دوران حج اچانک دل کا دورہ پڑا تھا اور انہیں مشرقی عرفات اسپتال میں انتہائی تشویش ناک حالت میں منتقل کیا گیا۔

سعودی صحت کے حکام نے بتایا کہ ڈاکٹروں کی مسلسل کوششوں کے باوجود حاجی کا دل کئی مرتبہ غیرفعال ہوگیا تھا اور اسی لیے انہیں انتہائی نگہداشت سیکشن میں رکھا گیا۔

حکام کے مطابق ایمرجنسی میڈیکل اسٹاف نے مریض کی حالت بہتر کرنے کے لیے کوششیں کیں اور انہیں ایکسٹراکورپورئیل میمبرین آکسیجینیشن (ای سی ایم او) مشین میں منتقل کیا تاکہ ان کے اعضا کو درکار طبی امداد پہنچائی جائی۔

بعد ازاں مریض کو ہوائی جہاز کے ذریعے کنگ عبداللہ میدیکل سٹی مکہ منتقل کیا گیا جہاں انہیں اس وقت بھی وینٹیلیٹر میں رکھا گیا اور ان کی حالت بدستور تشویش ناک تھی۔

سعودی عہدیداروں نے بتایا کہ جب مریض کو ایمرجنسی میں لایا گیا تو دل کے امراض کی ماہر پروفیشنل ٹیم نے ایمرجنسی میں ان کی اینجوپلاسٹی کی تاکہ دل کی بند شریانی کھل جائیں اور مزید ان کے دل کے علاج کے لیے ڈاکٹروں نے ڈیوائس بھی نصب کی تھی تاکہ دل کا تشویش ناک دورہ پڑنے کی صورت میں ان کے خون کی روانی برقرار رکھی جائے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری کا دل کی بیماری کے ساتھ ساتھ نمونیا کا بھی علاج کیا گیا اور وقت کے ساتھ ساتھ ان کی حالت بتدریج بہتر ہوئی اور انہیں ای سی ایم او اور وینٹی لیٹر سے ہٹایا گیا۔

سعودی صحت کے حکام نے بتایا کہ مذکورہ اقدامات کےمریض مکمل طور پر ہوش میں آگئے اور معمول کے مطابق سانس لینے لگے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 17 جون کو ڈاکٹروں نے ان کی مکمل صحت یابی کا پروانہ جاری کیا اور بتایا کہ اب کو بہتری کے مرحلے میں ہیں، جس کے لیے ان کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے اور معمول کی زندگی کی طرف گامزن ہیں۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول