Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کو بہترین کارکردگی کا انعام مل گیا

Share It:

[ad_1]

آئی سی سی نے ون ڈے کی عالمی رینکنگ جاری کر دی جس میں پاکستان کے تجربہ کار بلے باز بابراعظم کو اپنی شاندار کارکردگی کا انعام مل گیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری تازہ ترین رینکنگ کے مطابق پاکستان کے بیٹر بابراعظم جبکہ بولرز میں ابرار احمد اور حارث رؤف کی درجہ بندی میں بھی بہتر آگئی۔ ون ڈے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔

ون ڈے میں ڈیرل مچل نے بیٹنگ میں روہیت شرما سے پہلی پوزیشن چھین لی جبکہ افغانستان کے ابراہیم زدران ایک درجہ تنزلی کے بعد نمبر 3 پر پہنچ گئے۔ بابراعظم ایک درجہ ترقی کے بعد چھٹی پوزیشن پر آگئے۔

بولرز میں افغانستان کے راشد خان پہلے، انگلینڈ کے آرچر دوسرے اور جنوبی افریقا کے مہاراج تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے ابرار احمد 11 درجہ ترقی کے بعد ٹاپ 10 میں شامل ہوکر نویں نمبر پر آگئے۔

حارث روف 5 درجہ ترقی پا کر 23ویں پوزیشن پر پہنچ گئے جبکہ شاہین شاہ آفریدی پانچ درجہ تنزلی سے 21ویں نمبر پر چلے گئے۔

آل راونڈرز میں افغانستان کے عظمت اللہ عمر زئی پہلے، زمبابوے کے سکندر رضا دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر ہیں۔ آل راونڈرز ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔

ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کے ابھیشیک شرما پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

بیٹنگ میں صاحبزادہ فرحان ایک درجہ تنزلی کے بعد بارہویں نمبر پر چلے گئے جبکہ بولنگ میں ابرار احمد آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول