Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

حملے کے بعد شہزاد اکبر کا بیان سامنے آ گیا، سوشل میڈیا پر وائرل تصویر جعلی قرار

Share It:


برطانیہ میں نامعلوم شخص کی طرف سے کیے گئے حملے کے بعد شہزاد اکبر کا بیان سامنے آ گیا جب کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل اپنی تصویر کو جعلی قرار دیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں معاون خصوصی برائے احتساب رہنے والے شہزاد اکبر نامعلوم شخص کے حملے میں زخمی ہوئے تھے، جس پر انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ حملے کے نتیجے میں ان کی ناک کی ہڈی ٹوٹی ہے اور چہرے پر بھی متعدد زخم آئے ہیں، جس کے بعد پولیس نے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

شہزاد اکبر نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان کے زخمی چہرے کی تصویر جعلی ہے اور اسے مصنوعی ذہانت کے ذریعے بنایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل واقعہ اس تصویر سے مختلف ہے اور اس حوالے سے غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حملہ آور بظاہر کنسٹرکشن ورکر یا کوڑا اٹھانے والا محسوس ہو رہا تھا، جس نے پہلے ان کے نام کی تصدیق کی اور پھر اچانک حملہ کر دیا۔ ایسی بزدلانہ کارروائیاں انہیں خوفزدہ نہیں کر سکتیں۔

شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ پولیس حملہ آور اور حملہ کروانے والوں کی تلاش میں ہے اور انہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔ انہوں نے پولیس تفتیش کے باعث سی سی ٹی وی فوٹیج یا تصاویر شیئر کرنے سے معذرت کی اور قانون پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ انگلینڈ کو ہر فرد کے لیے محفوظ بنایا جائے، چاہے اختلاف رکھنے والے ہی کیوں نہ ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2023ء میں بھی برطانوی دارالحکومت لندن میں شہزاد اکبر مبینہ تیزاب حملے میں زخمی ہوئے تھے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول