Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

حکومت کا ہفتہ وار مہنگائی میں کمی کا دعویٰ

Share It:



وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں ایک ہفتے اضافے کے بعد پھر سے مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں کمی ہوگئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے ہفتہ وار مہنگائی میں 0.54 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح 5.19 فیصد سے کم ہوکر 4.23فیصد ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے 13 اشیائے ضروریہ مہنگی، 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی جبکہ 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق انڈے 3.43 فیصد، پیاز 7.44فیصد، آلو 10.62 فیصد، ٹماٹر29.67 فیصد، چکن 9.03 فیصد، چینی کی قیمت میں 0.79 فیصد، بریڈ کی قیمت میں 1.12 فیصد اور آٹے کی قیمتوں میں 1.39 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق لہسن کی قیمت میں 0.81 فیصد، لانگ کلاتھ کی قیمت میں 0.70 فیصد، دال ماش کی قیمت میں 0.40 فیصد، مٹن کی قیمت میں 0.63 فیصد، بیف کی قیمت میں 0.25 فیصد، پاؤڈر دودھ کی قیمت میں 0.26 فیصد، کیلے کی قیمت میں 4.49 فیصد اور دہی کی قیمت میں 0.25 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیاد پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.71 فیصد کمی کے ساتھ 4.37 فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.68 فیصد کمی کے ساتھ 5.66 فیصد اور 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.60فیصد کمی کے ساتھ4.58فیصد رہی۔

اسی طرح 29 ہزار 518 روپے سے 44 ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.59 فیصد کمی کے ساتھ 3.76 فیصد اور 44 ہزار 176 روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.47 فیصد کمی کے ساتھ تین فیصد رہی ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول