Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

راولپنڈی: ڈاکٹرز کا بڑا کارنامہ، پیچیدہ آپریشن کرکے 101 سالہ بزرگ کی بینائی بحال کردی

Share It:


راولپنڈی کے الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال کے ڈاکٹروں نے 101 سالہ بزرگ کی پیچیدہ آپریشن سے بینائی بحال کردی۔

101سالہ رضا خان اسلام آباد کے رہائشی ہیں، رضا خان اب اپنی آنکھوں سے دنیا کو دیکھ سکیں گے، بزرگ شہری۔شدید موتیا اور دیگر عارضوں میں مبتلا تھے۔

انتہائی حساس آپریشن ڈاکٹر صبیح الدین کی قیادت میں ماہر ڈاکٹرز نے کیا، مہارت سے کیے گے آپریشن میں آنکھ کو محفوظ بنا دیا گیا۔

بزرگ رضا خان الشفاء آئی ٹرسٹ کے بانی جنرل جہانداد خان مرحوم  کے قریبی دوست رہے ۔

اعدادو شمار کے مطابق ملک میں 27 لاکھ افراد نابینا ہیں، 51 فیصد مریض موتیا کا شکار ہیں، دیہی علاقوں میں سرجری کی سہولت نہیں، بڑی تعداد میں دیہی علاقوں میں لوگ اندھیرے میں زندگی گزار رہے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول