Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سلیم خان کی صحت سے متعلق اہم خبر، سلمان خان بھی اسپتال میں موجود

Share It:



بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلیم خان کے والد اور مشہوراسکرین رائٹر سلیم خان کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ 

بالی ووڈ کے معروف اسکرپٹ رائٹر سلیم خان کو ایک ماہ تک زیرِ علاج رہنے کے بعد ممبئی کے لیلا وتی اسپتال ڈسچارج کر دیا گیا، اس موقع پر ان کے بیٹے سلمان خان بھی موجود رہے۔ 

ذرائع کے مطابق سلمان خان صبح تقریباً 6 بجے اسپتال پہنچے تاکہ ڈسچارج کے کاغذات مکمل کر سکیں جب کہ سلیم خان کی اسپتال سے روانگی کے وقت خاندان کے دیگر افراد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ انہیں صبح 10:24 بجے باقاعدہ طور پر رخصت کیا گیا۔

سلمان خان کے والد کو 17 فروری کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں بعد میں ڈاکٹروں نے بتایا کہ انہیں برین ہیمرج ہوا تھا جب کہ دورانِ علاج ان کی حالت بتدریج بہتر ہوئی، جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔

لیلہ وتی اسپتال میں ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم مسلسل ان کی نگرانی کرتی رہی جب کہ علاج کے دوران کلاٹ کو ختم کیا گیا، اور ڈاکٹروں نے ان کی صحت یابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس مشکل وقت میں ان کے اہلِ خانہ مسلسل ان کے ساتھ رہے، جب کہ دنیا بھر سے مداح اور چاہنے والے بھی ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کرتے رہے۔

یاد رہے کہ سلیم خان کی سلمہ خان سے شادی 1964 میں ہوئی تھی، اور ان کے 4 بچے ہیں جن میں سلیم خان، ارباز خان، سہیل خان اور الویرا خان شامل ہیں۔ بعد ازاں 1981 میں سلیم خان نے معروف اداکارہ ہیلن سے بھی شادی کی۔

یہ جوڑا نومبر 2025 میں اپنی شادی کی 61ویں سالگرہ منا چکا ہے، جب کہ اسی ماہ سلیم خان نے اپنی 90ویں سالگرہ بھی اہلِ خانہ کے ساتھ منائی۔

 



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول