Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بھارتی ہدایتکار نے فلم ’دھرندھر 3‘ کی تصدیق کردی؟

Share It:

[ad_1]

بھارتی ہدایت کار نے کراچی کے علاقے لیارے کینگ وار پر بننے والی فلم کی ریلیز سے قبل سوشل میڈیا پر شائقین سے ایک خاص اپیل کی ہے، جس کے بعد ’دھرندھر 3‘ سے متعلق قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں۔

نامور بھارتی ہدایت کار ادتیہ دھر نے پروپیگنڈہ فلم ’دھرندھر 2‘ سے متعلق شائقین سے اینڈ کریڈٹس تک بیٹھنے اور اسپوائلرز سے گریز کرنے کی اپیل کردی۔ 

ادیتیہ دھر نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے کہا کہ وہ فلم دیکھنے کے بعد کسی بھی قسم کے اسپوائلرز شیئر نہ کریں تاکہ دوسرے ناظرین بھی فلم کو مکمل تجربے کے ساتھ دیکھ سکیں۔

انہوں نے ایک خط میں اپنی دھرندھر فیملی کو مخاطب کرتے ہوئے پہلی فلم کی کامیابی کو یاد کیا اور کہا کہ آپ نے اسے پسند کیا، ہر چھوٹی تفصیل کو سراہا، ہر لمحے پر بحث کی اور بار بار دیکھ کر نئی چیزیں دریافت کیں۔

ہدایتکار نے مداحوں کی محبت کو اپنے لیے سب سے بڑا اعزاز قرار دیا اور کہا کہ اسی جذبے کے ساتھ انہوں نے اس سیکوئل کو بنایا تاکہ ناظرین کو ایک نیا اور غیر متوقع تجربہ دیا جا سکے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

انہوں نے مزید کہا ’ہم چاہتے تھے کہ آپ وہ جذبات محسوس کریں جن کے لیے آپ تیار نہ ہوں، سچے اور گہرے انداز میں، یہ آسان نہیں تھا، مگر ہم نے آپ کے لیے اپنی پوری کوشش کی‘۔ 

فلم کے حوالے سے ادیتیہ دھر کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں ناظرین ہر موڑ اور ہر جذبے کو اسی طرح محسوس کریں جیسے اسے تخلیق کیا گیا ہے۔ 

انہوں نے غیر قانونی ریکارڈنگ (پائریسی) پر بھی بالواسطہ تنقید کی اور شائقین سے اپیل کی کہ وہ فلم کے راز افشا نہ کریں تاکہ ہر ناظر خود اس کہانی کو دریافت کرسکے۔

اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے ایک جملہ کہا جس نے مداحوں میں نئی بحث چھیڑ دی ’اور ہاں، ایک بات اور— جب تک کریڈٹس مکمل نہ ہو جائیں، اپنی نشستیں نہ چھوڑیں‘۔ 

اس جملے کو دیکھتے ہوئے مداح اندازہ لگا رہے ہیں کہ شاید فلم کے آخر میں کوئی ایسا منظر ہو جو ’دھرندھر 3‘ کی طرف اشارہ کرتا ہو۔

واضح رہے کہ فلم ’دھرندھر 2‘ میں رنویر سنگھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ فلم 19 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے، جب کہ اس کے پیڈ پریویو شوز 18 مارچ سے شروع ہو چکے ہیں۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول