Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سندھ حکومت کا کراچی میں ترقیاتی کاموں سے متعلق بڑا اعلان

Share It:



کراچی:

کراچی میں 9 ارب 28 کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی پیکیج کی منظوری کے بعد شرجیل میمن نے کہا ہے کہ صنعتی علاقوں کے لیے ایک اور بڑے ترقیاتی پیکیج   کا عالان کیا جائے گا۔

سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی کے صنعتی علاقوں کے لیے 9 ارب 28 کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی پیکیج کی منظوری حکومت سندھ کا تاریخی اور بروقت فیصلہ ہے۔ حکومت کراچی کو دوبارہ مضبوط، فعال اور مسابقتی صنعتی مرکز بنانے کے لیے پوری سنجیدگی اور تسلسل کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ملکی معیشت کا دل  ہے۔ صنعتی زونز کی بحالی اور ترقی براہِ راست روزگار، برآمدات اور سرمایہ کاری سے جڑی ہوئی ہے۔  صنعتی علاقوں کے انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے لیے جامع روڈ میپ کے تحت پیر سے ترقیاتی کام شروع ہوں گے اور 6 ماہ کے اندر مکمل کیے جائیں گے۔ یہ فنڈز انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس سے فراہم کیے جا رہے ہیں جو صنعتوں ہی کی جانب سے ادا کیا گیا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ مختلف صنعتی زونز کے لیے ضرورت اور ترجیح کی بنیاد پر فنڈز کی منصفانہ تقسیم سندھ حکومت عملی اقدامات کا ثبوت ہے۔ ترقیاتی کاموں کے معیار، رفتار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، مجوزہ نگران کمیٹی کے ذریعے تمام منصوبوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ کا واضح اعلان ہے کہ پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد صنعتی علاقوں کے لیے اسی نوعیت کا ایک اور بڑا ترقیاتی پیکیج دیا جائے گا۔ صنعتی انفرا اسٹرکچر کی بحالی سے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس میں بہتری آئے گی، کاروباری لاگت میں کمی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی بھی ممکن ہوگی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول