Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

صحیفہ جبار خٹک کا نفرت انگیز سوشل میڈیا رجحانات پر سخت ردعمل

Share It:


اداکارہ صحیفہ خٹک نے سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والے کانٹینٹ کریئیٹرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ماڈل اور اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے سوشل میڈیا پر پھیلتی نفرت انگیز، سطحی اور نقصان دہ ویڈیوز پر کھل کر آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہم بطور قوم کیا کر رہے ہیں؟‘‘

انھوں نے انسٹاگرام اسٹوریز میں ایسی ویڈیوز شیئر کیں جن میں کانٹینٹ کریئیٹرز نام، ذات، آمدن، رنگت، لباس اور دیگر ذاتی شناختوں کی بنیاد پر لوگوں کو نشانہ بناتے اور غیر اخلاقی تبصرے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ادکارہ صحیفہ نے ایک رِیل شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہم واقعی ایسے معاشرے کا حصہ ہیں جہاں صرف کسی کا نام یا ذات دیکھ کر اس کے بارے میں فیصلہ کر لیا جاتا ہے؟ یہ حد درجہ افسوسناک ہے۔‘

انہوں نے نوجوانوں کو تعلیم اور شعور کی طرف مائل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ  خدارا ان بچوں سے موبائل فونز لے لیں، اور انہیں کچھ سیکھائیں۔

صحیفہ نے ان ویڈیوز کی بھی مذمت کی جن میں نام نہاد مردانگی اور غیرت کے نام پر زیادتی کا شکار ہونے والی خواتین کو طنز کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ کیسا کانٹینٹ ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ اگر کوئی عورت ہراسانی کا شکار ہو تو وہ ناپاک یا گندی ہو جاتی ہے؟ یہ ذہنیت خطرناک ہے۔‘

صحیفہ جبار خٹک نے لباس کے نرخ بتانے والی ویڈیوز پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل طبقاتی تقسیم اور اشرافیہ ذہنیت کو فروغ دیتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ سب کچھ دیکھ کر میں اپنے آپ پر غور کرتی ہوں، اور یاد دلاتی ہوں کہ سیکھنا کبھی بند نہیں ہونا چاہیے۔

صحیفہ نے اپنی اسٹوریز کے اختتام پر اپنے کسی ممکنہ غیر محتاط بیان یا رویے پر معذرت بھی کی اور کہا کہ اگر میں نے ماضی میں کبھی کسی کو تکلیف دی ہو، تو میں شرمندہ ہوں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول