Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آسٹریلیا نے ٹی 20 کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا

Share It:

[ad_1]


کراچی:

آسٹریلیا نے ٹی 20  فارمیٹ میں لگاتار 9 فتوحات حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

ڈارون میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں  جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا نے پہلے کھیل کر مقررہ 20 اوورز میں تمام وکٹیں گنواکر 178 رنز اسکور بورڈ پر سجائے۔

آسٹریلیا کی ٹاپ آرڈر یکسر ناکام رہی، مچل مارش 13 کے بعد ٹریوس ہیڈ 2 اور ون ڈاؤن جوش انگلس کھاتہ کھولے بغیر میدان بدر ہوگئے، تاہم چوتھے نمبر پر آنے والے کیمرون گرین (35) اور ٹم ڈیوڈ نے چوتھی وکٹ کے لیے 40 رنز کی ساجھے داری بنائی۔

 تاہم 75 پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد ٹم ڈیوڈ نے 52 گیندوں پر شاندار 83 رنز بنائے اور بین دوارشس کے ساتھ 59 رنز کی اہم شراکت داری قائم کی۔

جنوبی افریقہ نے ناقص فیلڈنگ کی اور 4 آسان کیچ چھوڑے، جن میں ڈیوڈ کا کیچ بھی شامل رہا، انہیں 56 کے انفرادی اسکور پر موقع ملا، نوجوان بولر کیوانا مفاکھا نے 4 وکٹیں حاصل کر کے نیاریکارڈ بنایا مگر ٹیم کو جیت نہ دلا سکے۔

 ہدف کے تعاقب میں ریان رِکلٹن (71 رنز) اور ٹرسٹن اسٹبز نے 72 رنز کی شراکت کی مگر جوش ہیزل ووڈ اور ایڈم زیمپا کی شاندار بولنگ نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا، ہیزل ووڈ  اور دوارشس نے 3،3 شکار کیے، آخری اوور میں گلین میکسویل نے باؤنڈری پر شاندار کیچ تھام کر افریقہ کی امیدیں ختم کردیں۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول