Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

عالمی شہرت یافتہ معروف امریکی جج فرینک کیپریو دنیا سے رخصت ہو گئے

Share It:


دنیا بھر میں اپنی انسان دوست عدالتی فیصلوں کے لیے مشہور امریکی جج فرینک کیپریو طویل عرصے تک لبلبے کے کینسر سے لڑنے کے بعد 88 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق وہ پُرامن طریقے سے اپنے اہلِ خانہ کے درمیان دنیا سے رخصت ہوئے۔

جج کیپریو اپنے عدالتی انداز، رحم دلی، اور انسانیت پر یقین کے باعث امریکہ سمیت دنیا بھر میں مقبول تھے۔ ان کے فیصلے نہ صرف قانون بلکہ ہمدردی، احساس اور انصاف کی بہترین مثال ہوتے تھے۔

فرینک کیپریو کے فیصلوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر لاکھوں بار دیکھی گئیں اور ان کی شخصیت نے دنیا بھر کے لوگوں کے دل جیت لیے۔

وہ عدالت میں انسان کے حالات اور جذبات کو سمجھتے ہوئے ایسا انصاف کرتے تھے جو نہ صرف قانونی بلکہ اخلاقی بھی ہوتا۔

جج کو نہ صرف ایک قابل جج، بلکہ ایک شفیق شوہر، محبت کرنے والے والد، دادا، پردادا اور بہترین دوست کے طور پر یاد کیا جائے گا۔ ان کی زندگی اور کام نے لاکھوں لوگوں کو ہمدردی، درگزر اور نرمی کے جذبات اپنانے کی ترغیب دی۔

فرینک کیپریو کی یاد میں دنیا بھر میں لوگوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے معاشرے میں زیادہ نرمی، محبت اور ہمدردی کو فروغ دیں جیسا کہ وہ خود اپنی زندگی کے ہر دن میں کرتے رہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول