Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

جی ایچ کیو حملہ کیس اور 9 مئی کے مقدمات کی سماعت آج ہوگی

Share It:

[ad_1]


راولپنڈی:

سانحہ 9 مئی کے اہم مقدمات جن میں جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 12 مقدمات شامل ہیں،  کی سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

مقدمات کی سماعت جیل ٹرائل کے بجائے ضلع کچہری کی عدالت میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی، تاہم ملزمان کی حاضری انتہائی کم ہونے کی وجہ سے عدالتی کارروائی نہیں ہو سکی۔

مقدمات میں جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 پر حملے اور آرمی میوزیم پر حملے کے علاوہ صدر میں حساس ادارے کی عمارت، میٹرو بس اسٹیشن کو نذر آتش کرنے اور حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے کیسز بھی شامل ہیں۔

جی ایچ کیو حملہ کیس میں کل 119 گواہوں میں سے 27 کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں جب کہ آج مزید 3 گواہوں کو طلب کیا گیا تھا، جن میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، صداقت عباسی، واثق قیوم اور کرنل اجمل صابر بھی اس کیس میں آج عدالت پیش ہونے تھے۔

عدالتی کارروائی کے دوران سانحہ 9 مئی کے 11 دیگر مقدمات میں چالان کی نقول ملزمان کو فراہم کرنے کا عمل بھی مکمل کیا گیا۔

کیسز کے سلسلے میں آج کی سماعت میں شیخ رشید احمد عدالت میں حاضری لگوا کر واپس روانہ ہوگئے۔ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ اور وکلائے صفائی ملک فیصل اور حسنین سنبل بھی سماعت کے لیے عدالت پہنچے تھے، تاہم بہت کم ملزمان عدالت میں موجود ہوئے، جس کی وجہ سے عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول