Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

قومی کرکٹر آصف علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Share It:


قومی کرکٹر آصف علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے مدل آرڈر بلے باز کا کہنا تھا ’الحمدللہ، پاکستان کی جرسی پہننا میرے لیے سب سے بڑا وقار  اور میدان میں ملک کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا سب سے فخریہ باب رہا ہے۔‘

انہوں نے اپنے مداحوں، ساتھی کھلاڑیوں اور کوچز کی جانب سے اعتماد دکھانے اور سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خاندان اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو خوشی اور غم (بشمول ورلڈ کپ کے دوران ان کی بیٹی کے انتقال پر) کے مواقع میں ان کے ساتھ رہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ڈومیسٹک اور دنیا بھر میں لیگ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

واضح رہے آصف علی نے 21 ایک روزہ اور 58 ٹی ٹوئنٹی انٹرنشنلز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول