Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

لورنس بشنوی گینگ کی سلمان خان سے وابستہ افراد کو قتل کی دھمکی

Share It:


بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوی کے گروہ نے ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو نشانہ بناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جو بھی پروڈیوسر، ڈائریکٹر یا اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرے گا، وہ اپنی جان کا خود ذمہ دار ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دھمکی کینیڈا میں کپل شرما کے کیفے "کپس کیفے” پر فائرنگ کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔

ایک آڈیو پیغام میں خود کو ہیری باکسر کہنے والے شخص نے فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی اور سلمان خان سے وابستہ ہر شخص کو نشانہ بنانے کی وارننگ دی۔

کپل شرما کے کیفے پر فائرنگ کا واقعہ سرے، برٹش کولمبیا میں پیش آیا جہاں کیفے پر ایک ماہ میں دوسری بار حملی کیا گیا تھا۔

خوش قسمتی سے دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مگر عمارت کو نقصان پہنچا اور عملہ خوف و ہراس کا شکار ہے۔

یاد رہے کہ لارنس بشنوی گینگ نے سلمان خان کو 1998ء کے کالے ہرن شکار کیس کی وجہ سے ہدف بنایا ہوا ہے کیونکہ بشنوی برادری کالے ہرن کو مقدس مانتی ہے۔

کینیڈا میں لورنس بشنوی نیٹ ورک کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے بعد مقامی حلقوں کی جانب سے اسے "دہشتگرد تنظیم” قرار دینے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول