Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نادیہ جمیل کو شاہ رخ خان کے ساتھ کون سی بلاک بسٹر فلم کی آفر ہوئی؟

Share It:


نادیہ جمیل پاکستان کی مشہور اداکارہ، سماجی کارکن اور بچوں کی حقوق کی ایک اہم آواز ہیں۔

وہ نہ صرف اپنے اسکرین پراجیکٹس کے لیے جانی جاتی ہیں، بلکہ آف اسکرین بھی ان کی شخصیت بے مثال ہے۔

حال ہی میں وہ ایک نجی ٹی وی کی رمضان نشریات میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مہمان بنی اور ماں بننے کے تجربے کے بارے میں اپنی کہانی شیئر کی۔

نادیہ جمیل نے بتایا کہ انہیں شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ویر زارا کی پیشکش کی گئی تھی اور ان کا رول تقریباً طے ہو چکا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جب یش چوپڑا سے فلم کے حوالے سے بات چیت شروع ہوئی تب ان کی شادی ہوچکی تھی لیکن جب فلم کی شوٹنگ شروع ہوئی تب ان کے بڑے بیٹے راقب کی پیدائش ہوچکی تھی اور وہ صرف تین ماہ کا تھا۔

نادیہ جمیل نے کہا کہ ان کے سسرال والوں نے بہت سپورٹ کیا اور ان کی والدہ بھی ان کے ساتھ فلم کی شوٹنگ پر جانے کے لیے تیار تھیں مگر انہوں نے اپنے بچے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کا فیصلہ کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یش چوپڑا نے انہیں کہا کہ تم اپنا کیریئر برباد کررہی ہو لیکن میرے لیے کیریئر کبھی بھی بچے سے زیادہ اہم نہیں تھا۔

https://www.instagram.com/reel/DVrHCnVDd11/?utm_source=ig_web_button_share_sheet&igsh=MzRlODBiNWFlZA==





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول