Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نازیبا حرکات کی شکایت، آسٹریلیا کے کھلاڑی پر غیر معینہ مدت تک پابندی

Share It:



آسٹریلیا کی ڈومیسٹک ٹیم نیو ساؤتھ ویلز کے ایک کرکٹر پر نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے کی شکایت پر غیر معینہ مدت تک کے لیے ہر سطح پر کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

سڈنی مارننگ ہیرلڈ میں شائع ہونےوالی رپورٹ کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز اور ایک ٹی 20 ٹیم کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی کی ایمرجنسی بورڈ میٹنگ میں رجسٹریشن منسوخ کردی گئی۔

معاملے کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے شکایت پر پولیس تحقیقات کر رہی ہے لیکن تاحال کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا ہے۔

کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ کھلاڑی کو ڈی رجسٹر کر دیا گیا ہے۔

سڈنی مارننگ ہیرلڈ میں بتایا گیا کہ یہ شکایت سڈنی کے گریڈ کلب کے کھلاڑی کی جانب سے اور حال ہی میں پہلی بار درج کرائی گئی ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول