Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

وزڈن کی ٹیم آف ایشیا کپ میں فلاپ صائم ایوب بھی شامل

Share It:


وزڈن نے ایشیا کپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں فلاپ ہونے کے باوجود صائم ایوب کو شامل کرلیا۔

اوپنرز میں بھارت کے ابھیشیک شرما اور سری لنکا کے پاتھم نسانکا کو رکھا گیا ہے

ایونٹ میں 5.28 کی اوسط سے صرف 37 رنز اسکور کرنے والے صائم ایوب کو ون ڈاؤن پوزیشن پر رکھا گیا ہے۔

وزڈن کے مطابق یہ شاید متنازع ترین سلیکشن ہے، اس پر کئی سوالات اٹھ سکتے ہیں کہ کیا آپ ایک ایسے بیٹر کو منتخب کرسکتے ہیں جس نے رنز نہیں بنائے اور وکٹیں حاصل کیں۔

صائم سات اننگز میں چار مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے، ان کے 37 میں سے 35 رنز سپر فور اور فائنل میں بھارت کے خلاف سامنے آئے مگر وہ بولنگ میں کافی شاندار رہے۔

انہوں نے نہ صرف مخالف ٹیم کے رنز کی رفتار روکی بلکہ شبمن گل، ابھیشیک شرما اور تلک ورما کی وکٹیں بھی حاصل کیں۔

وزڈن کی جانب سے صائم ایوب کی سلیکشن تیسرے اسپنر کے طور پر کی گئی جبکہ ان کے رنز کو ٹیم کے لیے بونس قرار دیا گیا۔

اس الیون میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں تلک ورما، سنجو سیمسن، عظمت اللہ عمرزئی، اکشرپٹیل، ڈاسن شناکا، کلدیپ یادیو اور مستفیض الرحمان کو رکھا گیا ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول