Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آخری گیند پر چھکا: آئرلینڈ نے سنسنی خیز میچ میں پاکستان کو شکست دے دی

Share It:

[ad_1]

آئرلینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں 4 وکٹ سے شکست دے کر تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔

کلونٹارف کرکٹ کلب گراؤنڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں میزبان ٹیم نے آخری گیند پر جین میگوائر کے چھکے کی بدولت کامیابی حاصل کی۔ 

اس جیت کے ساتھ آئرلینڈ نے سیریز میں ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی جبکہ ان کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں مسلسل فتوحات کا سلسلہ 9 میچز تک پہنچ گیا۔

اس سے قبل آئرلینڈ نے پہلا میچ 11 رنز سے جیتا تھا۔ آخری میچ اتوار کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔

میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ مریبہ علی 33، ناتالیہ پرویز 31 اور شوال ذلفقار 27 رنز بنا سکیں۔ لارا مکبرائیڈ اور کارا مَرے نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کا آغاز اچھا نہ رہا اور ایملی ہنٹر صرف 6 رنز پر رن آؤٹ ہوگئیں۔ کپتان گیبی لیوس اور لیا پال بھی جلد پویلین لوٹ گئیں، تاہم اورلا پرینڈرگاسٹ نے شاندار 51 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دیا۔

بعدازاں لارا ڈیلینی کے 42 اور ربیکا اسٹوکل کے 34 رنز نے ٹیم کو جیت کے قریب پہنچایا، آخری گیند پر آئرلینڈ کو میچ میں جیت کیلئے 3 رنز درکار تھے جس پر  جین میگوائر نے چھکا جڑ کر آئرلینڈ کو یادگار فتح دلا دی۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول