Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقی کپتان نے کئی ریکارڈز پاش پاش کردیے

Share It:


جنوبی افریقی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان لورا وولوارٹ نے انگلینڈ کے خلاف ویمنز ورلڈکپ سیمی فائنل میچ میں کئی انفرادی ریکارڈز پاش پاش کردیے۔

ویمنز ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر لورا وولوارٹ جنوبی افریقی ٹیم کو ویمنز ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچانے والی پہلی کپتان بن گئیں۔

لورا وولوارٹ نے کیریئر بیسٹ 169 رنز کی اننگز کھیل کر نہ صرف اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا بلکہ کئی ریکارڈز بھی اپنے نام کرلیے۔

ان کی اس اننگز کی بدولت جنوبی افریقی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 319 رنز بنائے جو ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ میں جنوبی افریقا کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔

یہ ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ میں میں کسی بھی جنوبی افریقی بیٹر کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور ہے۔

لورا وولوارٹ ویمنز ورلڈکپ کے ناک آؤٹ میچ میں سنچری بنانے والی پہلی کپتان بن گئیں جبکہ یہ ویمنز ورلڈکپ میں کسی بھی کپتان کی جانب سے دوسرا بڑا انفرادی اسکور ہے۔

اس اننگز کے دوران لورا وولوارٹ ویمنز ون ڈے کرکٹ میں پانچ ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والی پہلی جنوبی افریقی کھلاڑی بنیں۔

اسی اننگز کے دوران لورا وولوارٹ نے ویمنز ورلڈکپ میں سب سے زیادہ مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز بنانے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول