Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹرمپ کی نئی مہلت، پیوٹن کی سخت شرائط: روس، یوکرین جنگ بندی تاحال غیر یقینی

Share It:


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات اور جنگ بندی پر بات چیت کے لیے نئی مہلت دے دی ہے۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ پیوٹن کو چند ہفتوں کا وقت دے رہے ہیں تاکہ وہ یوکرینی صدر سے ملاقات کریں اور جنگ کے خاتمے کے امکانات پر بات کریں۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہم دیکھیں گے قصور کس کا ہے۔ میں نے انہیں ملاقات کرنے کا کہا ہے، اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ وہ ملاقات کرتے ہیں یا نہیں۔ ٹرمپ کے مطابق آئندہ دو ہفتوں میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔

تاہم روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے صدر پیوٹن اور زیلنسکی کے درمیان فوری ملاقات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔

دوسری جانب ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ صدر پیوٹن نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے سخت شرائط عائد کی ہیں۔ ان شرائط میں یوکرین کا مشرقی سرحدی شہر ڈونباس سے دستبردار ہونا، نیٹو میں شمولیت کا ارادہ ترک کرنا اور مشرقی سرحد سے نیٹو افواج کو ہٹانا شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان مطالبات کے بدلے روس بعض علاقوں سے پیچھے ہٹنے پر آمادہ ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ٹرمپ کی پیشکش نے اگرچہ سفارتی سطح پر نئی بحث کو جنم دیا ہے لیکن پیوٹن کی شرائط اور روسی مؤقف کے باعث فی الحال جنگ بندی کے امکانات معدوم نظر آتے ہیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول