Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹیلی کمیونی کیشن سیکٹر میں 165 ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

Share It:



اسلام آباد:

ٹیلی کمیونی کیشن سیکٹر میں 165 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس کے مطابق آڈیٹر جنرل کی مالی سال 2023-24ء کی آڈٹ رپورٹ میں 36 کیسز میں 157 ارب روپے کی رقم وصول نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیپرا قوانین کی 14 خلاف ورزیاں خزانے کو 3 ارب 74 کروڑ روپے میں پڑیں، سروس ڈیلیوری کے مسائل کی وجہ سے 5 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا، ہیومن ریسورس سے متعلق 6 کیسزمیں 13 کروڑ 41 لاکھ روپے کی بے ضابطگیاں ہوئیں۔

آڈیٹر جنرل کی مالی سال 24-2023ء کی رپورٹ میں 58 آڈٹ پیراز کی نشاندہی کی گئی ہے، آڈٹ رپورٹ میں 103 ارب 70 کروڑ روپے کی ریکوری کی بھی نشاندہی کی گئی ہے، جنوری سے دسمبر 2024ء تک صرف ساڑھے 4 ارب روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول