Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان اور چین کا صحت، زراعت اور معدنیات میں اے آئی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

Share It:



پاکستان اور چین نے صحت، زراعت اور معدنیات کے شعبہ جات میں اے آئی پر مبنی شراکت داری کو مضبوط کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی کی بدولت پاکستان جدید ٹیکنالوجیز خصوصاً اے آئی کے استعمال سے تحقیق، جدت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دے رہا ہے۔

پاکستان اور چین نے زراعت، میڈیکل اے آئی، معدنیات اور بایوٹیکنالوجی میں باہمی تعاون کو وسیع کرنے پر زور دیا۔ دو طرفہ تعاون تکنیکی جدت اور طبی تحقیق کے ذریعے صحت کے مسائل کے حل میں مدد گار ثابت ہوگا۔

پاکستان اور چین اسمارٹ اور ڈیجیٹل زراعت کے لیے مشترکہ اے آئی لیبارٹری کے قیام کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ لیبارٹری کے قیام کا مقصد اے آئی کے استعمال سے پاکستان میں زرعی پیداوار، سپلائی چین اور فوڈ سیکیورٹی کو بہتر بنانا ہے۔

حا ل ہی میں ’’پاک چین بی ٹو بی ایگریکلچر انویسٹمنٹ کانفرنس‘‘ میں تقریباً 80 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے اور 4.5 ارب ڈالر کے معاہدے طے پائے۔

چینی صنعتکار کے مطابق پاکستان معدنی وسائل سے مالا مال ہے جبکہ چین کے پاس کان کنی کی جدید تکنیکی مہارت موجود ہے۔ چین کی کان کنی تکنیکی مہارت اور پاکستان کے وسائل کا امتزاج کامیابی کے لیے شاندار موقع ہے۔

ایس آئی ایف سی پاکستان میں زراعت،صحت اور معدنیات کے شعبہ جات میں شراکت داری کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول