Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان میں اسٹاک ایکسچینج نئی تاریخی بلندیوں کو چھونے لگی

Share It:


پاکستان میں حکومت کی جانب سے معاشی اصلاحات کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج مثبت معاشی اصلاحات کے باعث  دنیا کی بہترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹوں میں شامل ہو چکی ہے۔ دسمبر 2025 کے وسط تک KSE-100 انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار 500 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح عبور کر چکا ہے۔

یہ اعشاریے ملکی و غیر ملکی  سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی واضح عکاسی کرتے ہیں۔ جنوری 2025 سے اب تک پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے امریکی ڈالر میں 47 فیصد اور پاکستانی روپے میں 48 فیصد شاندار ریٹرن دیا ہے۔

گزشتہ دو برسوں میں مجموعی طور پر 300 فیصد تک منافع ریکارڈ کیا گیا۔ اسی غیر معمولی کارکردگی کے باعث اسٹاک ایکسچینج عالمی سطح پر صفِ اول کی اسٹاک مارکیٹس میں شمار ہو رہی ہے۔

اس کامیابی کے پس منظر میں مائیکرو اکنامک استحکام، معاشی اصلاحات کا تسلسل اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی بنیادی عوامل ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایکویٹی سرمایہ کاروں کی تعداد بڑھ کر 4 لاکھ 50 ہزار ہو چکی ہے۔ جون 2024 سے نومبر 2025 کے دوران 1 لاکھ 20 ہزار نئے سرمایہ کار شامل ہوئے، جو مجموعی سرمایہ کار بنیاد میں 37 فیصد اضافہ ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول