Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ؛ فی تولہ نرخ تاریخ کی  بلند ترین  سطح پر پہنچ گئے

Share It:

[ad_1]


کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 85ڈالر کا بڑا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 485ڈالر کی سطح کی نئی بلند سطح پر آگئی ۔

اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 8ہزار 500روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ ہونے سے نئی قیمت 4لاکھ 70ہزار 862روپے فی تولہ کی نئی بلند سطح پر آگئی۔

دریں اثنا ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 6ہزار 681روپے بڑھ کر 4لاکھ 03ہزار 688روپے کی بلند سطح پر آگئی ہے۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 7ہزار 205روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 6ہزار 177روپے کی بلند ترین سطح پر مستحکم رہی ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول