Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان کے بیرونی مالیاتی اشاریوں میں بہتری، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک سال کی بلند ترین سطح پر آگیا

Share It:



ایس آئی ایف سی کی پالیسی معاونت اور معاشی استحکام کے اقدامات سے پاکستان کے بیرونی مالیاتی اشاریوں میں مثبت پیش رفت جاری ہے۔

مشیر وزیرِ خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان نے فروری 2026 میں 427 ملین ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ کیا جو مارچ 2025 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ یہ مسلسل دوسرا ماہانہ سرپلس ہے، جنوری 2026 میں بھی 60 ملین ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مشیر وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مسلسل کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس مضبوط ترسیلات زر، ویلیو ایڈڈ برآمدات میں اضافے اور درآمدات میں نظم و ضبط کا نتیجہ ہے۔ ان مثبت رجحانات کے باعث بیرونی مالیاتی شعبہ مستحکم ہو رہا ہے اور بیرونی مالیاتی دباؤ میں کمی آ رہی ہے۔

خرم شہزاد نے کہا کہ علاقائی چیلنجز کے باوجود مستحکم کرنٹ اکاؤنٹ پاکستان کی پائیدار معاشی بحالی اور سرمایہ کار اعتماد کیلئے اہم سنگ میل ہے، ہمارے اوورسیز پاکستانی بڑی مقدار میں ترسیلاتِ زر پاکستان بھیج رہے ہیں۔

مشیر وزیر خزانہ کے مطابق یہ ترسیلاتِ زر پاکستان کے بیرونی، تجارتی اور کرنٹ اکاؤنٹس کو مضبوط سہارا فراہم کر رہی ہیں۔ ایس آئی ایف سی کا کردار اہم ہے جس نے بیرونِ ملک پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کا آسان اور مؤثر پلیٹ فارم فراہم کیا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول