Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پشاور؛ ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے میں شہید اہل کاروں کی نماز جنازہ ادا

Share It:



پشاور:

ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پر خودکش حملے میں شہید ہونے والے اہل کاروں کی نماز جنازہ فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر میں ادا  کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ کے پی کے، کورکمانڈر پشاور اور عسکری و سول حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی  اور شہدا کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش  کرنے کے ساتھ ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار بھی کیا ۔

نمازِ جنازہ کے بعد شہدا کے  جسدِ خاکی ان کے آبائی علاقے روانہ کردیے گئے، جہاں شہدا کی تدفین مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ  کی جائے گی ۔

نماز جنازہ  کے شرکا کا کہنا تھا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی جو ملک کی سلامتی اور امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں ۔ اس موقع پر ملکی سلامتی، امن اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول