Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پنجاب؛ پاکستان کی تاریخ کا پہلا ٹنل بورنگ سیوریج منصوبہ منظور

Share It:



شہریوں کی روزمرہ زندگی میں خلل ڈالے بغیر، زیر زمین سیوریج کی تنصیب کے لیے پاکستان کی تاریخ کا پہلا ٹنل بورنگ سیوریج منصوبہ منظور کر لیا گیا۔

ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل (ایکنک) نے منصوبے کی منظوری دے دی، ایکنک کونسل کی صدارت ڈپٹی پرائم منسٹر اسحاق ڈار نے کی۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق لاریکس کالونی سے گلشن راوی تک 32 کلومیٹر سے زائد سیوریج لائن کی تنصیب کی جائے گی، منصوبے سے وسطی لاہور کے گنجان آباد علاقوں کے نکاسی آب کے نظام کا دیر پا حل ممکن ہو سکے گا۔

منصوبے کی تکمیل سے تقریباً 25 لاکھ کی آبادی براہ راست مستفید ہو سکے گی، ٹنل بورنگ منصوبہ نہ صرف لاہور بلکہ پورے پاکستان کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پائپ کی تیاری جدید ورٹیکل اسپننگ مشین سے کی جائے گی، ورٹیکل اسپننگ ٹیکنالوجی سے پائپ کی عمر تقریباً 100 سال سے زائد ہو جاتی ہے، وسائل کی بچت کے لیے منصوبے کی تکمیل کے بعد شہر میں قائم 22 سے زائد لفٹ اسٹیشنز کو بند کر دیا جائے گا۔

منصوبے کی پلاننگ اور ڈیزائن معروف امریکی کنسلٹنٹ EBA Engineering نے کی ہے جبکہ اس کا باقاعدہ آغاز ہونے کے بعد تکمیل جون 2028 تک ہوگی۔ ٹنل بورنگ سے سیوریج نظام کو بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے منسلک کیا جائے گا۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ذاتی دلچسپی، ویژن اور قیادت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پنجاب حکومت کا ٹنل بورنگ منصوبہ شہری سہولیات میں بہتری کے لیے جاری جدوجہد کا مظہر ہے، یہ منصوبہ لاہور کے لاکھوں شہریوں کے لیے بہتر، جدید اور باوقار زندگی کی جانب اہم قدم ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول