Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پی آئی اے کی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ، آکسیجن ماسک کھل کر مسافروں کی سیٹوں پر آگرے

Share It:


قومی ائیرلائن پی آئی اے کی پرواز نے سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ  کی جب کہ اس دوران آکسیجن ماسک کھل کر مسافروں کی سیٹوں پر آگرے۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 860 ساڑے تین سو سے زائد مسافروں کو لیکر جدہ سے لاہور آرہی تھی کہ اچانک جہاز میں ٹیکنیکل خرابی کا سگنل جہاز کے پائلٹ کو ملا جس پر پائلٹ نے فوری ائیر ٹریفک کنٹرولر سے رابط کیا۔

جہاز میں خرابی کے باعث پرواز کو دمام میں اتار لیا گیا، ہنگامی لینڈنگ کے دوران جہاز میں آکسیجن ماسک کھل گئے، جہاز میں  381 سے زائد مسافر سوار تھے۔

ہنگامی لینڈنگ کے وقت دمام ائیرپورٹ پر ہنگامی صورتحال نافذ رہی، لینڈنگ کے بعد مسافروں کو جہاز سے اتار لیا گیا جب کہ پی آئی اے انتظامیہ نے مسافروں کو لاہور لانے کیلئے متبادل طیارہ پاکستان سے روانہ کردیا جو مسافروں کو لیکر لاہور پہنچے گا۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول