تازہ ترین
کراچی: ٹریفک حادثات میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق، 4 زخمی ٹنڈوآدم: کوچ اور کار میں خوفناک تصادم، بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی سندھ کے چار اضلاع میں دو روز کے دوران پسند کی شادی اور کاروکاری کے نام پر 8 افراد قتل میر رضا قتل: تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل کشمور: مال پوری میں مسلح افراد کی فائرنگ، ڈیرہ بگٹی کا رہائشی 56 سالہ نوجوان جاں بحق سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، سعید غنی سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت، عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی نوشہرو فیروز: مورو کے قریب زمین کے تنازع پر معصوم بچوں سمیت سوہو برادری کے افراد کا احتجاج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گمبٹ: کوٹ ڈیجی قتل کیس میں پولیس چوکی انچارج برطرف ملیر: گڈاپ سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد جیکب آباد: کار سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

اپوزیشن رہنماؤں کی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا کی شدید مذمت

Share It:

[ad_1]


اسلام آباد:

اپوزیشن رہنماؤں نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ٹو میں سزا کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انصاف کے منافی قرار دے دیا۔

خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم توشہ خانہ ٹو میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو دی گئی سزا کی مذمت کرتے ہیں، اس طرح کے فیصلوں سے عوام میں انتشار پھیلے گا.

تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہا کہ جو حق کی بات کرتے ہیں ان کو سزا دینا انصاف نہیں ہے، لوگ اس پر سوال اٹھائیں گے، ملک میں اربوں روپے کی چوریاں اور کرپشن ہوئیں سب کو معلوم ہے، ضمیر بیچیں اور ضمیر خریدیں تو آپ اچھے پاکستانی ہیں۔

اخترمینگل نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو سزا کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، کیا اس سے پہلے وزرائے اعظم نے توشہ خانہ سے کچھ نہیں لیا؟ ان کو سزا ملی کیا؟، اس ملک کو دولخت کیا گیا، کیا ان کو سزا ملی؟۔

اختر مینگل نے کہا کہ جنہوں نے ملک اور آئین توڑا انکو گارڈ آف آنر کے ساتھ رخصت کیا گیا، یہ سب ناانصافی کی مثالیں ہیں۔ اس ملک میں قانون،انصاف اور آئین کی بالادستی ہوتی تو ہم آج اس طرح نہ بیٹھے ہوتے، آئین طاقتوروں کے لیے بنایا جاتا ہے، جس کے پاس طاقت اسے ہی استثنیٰ حاصل ہوتا ہے۔

علامہ ناصر عباس نے کہا کہ ہم اس فیصلے کی مذمت کرتے ہیں، ملک کے عوام اور پارلیمنٹ غیر متعلقہ ہوچکی ہے، انصاف نہیں مل رہا، پارلیمنٹ ہاؤس میں عوام کے حق پرڈاکہ ڈالنے کا انتظام کیا جاتا ہے، حکومت کی کوشش ہے ہمیں مایوس کرے لیکن یہ کامیاب نہیں ہوں گے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو ملنے والی سزا کی مذمت کرتے ہیں، یہ صرف سیاستدانوں کے ستھ نہیں ہورہا بلکہ ایمان مزاری کو عوام کی آواز بننے پر مقدمہ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مطیع اللہ جان پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، جسٹس جہانگیری ک جرم اتنا تھا کہ اس نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت اور الیکشن کیسز کو جلد نمٹانا تھا۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ اس فیصلے نے انصاف کے نظام کو ایکسپوز کردیا، آج پتہ چل گیا کہ پاکستان کی عدالتوں سے انصاف نہیں ملتا، ہمارے پی ٹی آئی ورکرز پر 65 ہزار مقدمات ہیں، اب ہمیں عدالتوں کا بائیکاٹ کردینا چائیے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی فیصلوں سے خلا پیدا ہورہا ہے جو انتہائی خطرناک ہے، ہم آج کی کانفرنس کے ذریعے فاصلے کم کرنا چاہتے تھے لیکن اس فیصلے سے ثابت ہوگیا آپ نہیں چاہتے ہم فاصلے کم کریں، اقوام متحدہ کی رپورٹ بتاتی ہے کہ جو کچھ ہورہا ہے نہ آئینی ہے نہ قانونی ہے بلکہ غیر انسانی ہے۔

زبیر عمر نے کہا کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی کو ملنے والی سزا پر دکھ ہوا ہے، یاسمین راشد، عمر چیمہ میاں. محمود الرشید، اعجاز چوہدری کی سزا پر بھی دکھ ہوا۔ ملک میں عدلیہ کو ختم کردیا گیا ہے، بغیر ٹرائل کے فیصلے ہوں گے تو کون اعتماد کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ جنہیں گزشتہ روز سزائیں ہوئیں انکا جرم کیا ہے کسی کو نہیں معلوم، 70 ،70 سال عمر کے رہنماؤں کو سزائیں سنادی گئیں، یہ ظلم نہیں تو اور کیا ہے؟، جب تک حکومت کو گرانے کا فیصلہ نہیں ہوگا ظلم اسی طرح ہوتا رہے گا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول