Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پی ای ایل کو آئل اینڈ گیس کمپنیوں میں مزید حصص حاصل کرنے کی اجازت مل گئی

Share It:


کمپیٹیشن کمیشن نے پیٹرولیم ایکسپلوریشن  کو آئل اینڈ گیس سیکٹر کمپنیوں میں مزید شئیرز ایکوائر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

سی سی پی کے مطابق کپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پیٹرولیم ایکسپلوریشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ (PEL) کی کو پی کے پی کرتھار ، پی کے پی ایکسپلوریشن اور پی کے پی کدنوری لمیٹڈ کے حصص ایکوائر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

کمپیٹیشن ایکٹ کے مرجر کنٹرول ریگولیشنز کے تحت لئے گئے جائزے کے بعد ، کمیشن نے فیصلہ دیا کہ مجوزہ ٹرانزیکشن سے پاکستان کے اپ اسٹریم آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن اور پروڈکشن مارکیٹ میں اجارہ داری پیدا ہونے کا امکان نہیں ہے۔

کمپیٹیشن کمیشن کے تجزیے کے مطابق پیٹرولیم ایکسپلوریشن کے ایکوائزیشن کے بعد بھی ان کمپنیوں کا مشترکہ مارکیٹ شیئر تیل اور کنڈینسیٹ کی پیداوار میں کافی کم ہی ہو گا۔ یہ ٹرانزیکشن بنیادی طور پر کمپنی کی ملکیت کے ڈھانچے میں تبدیلی کے لئے ہیں۔

اس ٹرانزیکشن کا آئل اینڈ گیس سیکٹر کی مارکیٹ میں کمپٹیشن کی صورتحال میں کسی بڑی تبدیلی کی وجہ نہیں ہوں گے، اس ٹرانزیکشن سے کمپنی کی آپریشنل استعداد میں بہتری اور توانائی کی مجموعی پیداوار میں معاون ہو گی جبکہ مارکیٹ میں مسابقت بھی برقرار رہے گی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول