Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

چین کا اعلان: پاک-چین دوستی وقت اور حالات سے بالاتر، ہمیشہ مضبوط رہی ہے

Share It:


چین نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ عالمی سیاست اور بدلتے منظرنامے کے باوجود پاکستان اور چین کی دوستی اٹل اور ناقابلِ شکست رہی ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چین ہمیشہ سے پاکستان قابلِ بھروسہ شراکت دار اور مشکل وقت کا سب سے بڑا حامی رہا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات صرف سرکاری سطح تک محدود نہیں بلکہ یہ عوام کے دلوں میں گہرے جذبے کے طور پر رچ بس گئے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ بیان حال ہی میں چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ژی کے پاکستان کے دورے کے بعد سامنے آیا ہے۔

وانگ ژی نے اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقاتیں کی تھیں۔

ان ملاقاتوں میں سی پیک منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل، دفاعی تعاون اور علاقائی استحکام پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

وانگ ژی نے بھی اپنی گفتگو میں کہا تھا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات صرف مضبوط اور مستحکم ہی نہیں بلکہ وقت کے ہر امتحان پر پورے اترے ہیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول