تازہ ترین
کشمور: مال پوری میں مسلح افراد کی فائرنگ، ڈیرہ بگٹی کا رہائشی 56 سالہ نوجوان جاں بحق سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، سعید غنی سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت، عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی نوشہرو فیروز: مورو کے قریب زمین کے تنازع پر معصوم بچوں سمیت سوہو برادری کے افراد کا احتجاج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گمبٹ: کوٹ ڈیجی قتل کیس میں پولیس چوکی انچارج برطرف ملیر: گڈاپ سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد جیکب آباد: کار سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد پولیس افسران کی تصاویر والے اشتہارات پر پابندی نواب شاہ کے قریب ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر، باپ بیٹا جاں بحق، خاصخیلی برادری کا احتجاج نوشہرو فیروز بائی پاس پر خوفناک حادثہ، دو بھائی جاں بحق جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما دیدار جکھرانی کے بھائی محبوب جکھرانی کی گولیوں سے چھلنی لاش ان کے گھر سے ملی

امیگریشن آسانی اور انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کیلیے ایف آئی اے کی اے آئی بیسڈ ایپ تیار

Share It:

[ad_1]


اسلام آباد:

امیگریشن آسانی اور انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایف آئی اے کی اے آئی بیسڈ ایپ تیار کرلی گئی ہے۔  اس حوالے سے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز اسلام آباد ائرپورٹ سے ہو گا ۔

وفاقی ‎  وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ  کیا، جہاں انہوں نے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی اور ‎‎ ایف آئی اے  کو جدید خطوط پر  استوار کرنے کے سلسلے میں گزشتہ اجلاس میں لیے گئے فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر امیگریشن کو سہل بنانے اور انسانی اسمگلنگ کے انسداد کی اے آئی بیسڈ ایپ کے بارے میں وزیر داخلہ کو بریفنگ دی گئی ۔  محسن نقوی نے اے آئی بیسڈ ایپ کو سراہا اور وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ۔

محسن نقوی نے کہا کہ اس  اقدام سے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے  ساتھ مسافروں کو قطاروں  سے نجات ملے گی۔  آئی ٹی انفرا اسٹرکچر بہتر بنانے کے لیے مطلوبہ فنڈ  فوری فراہم کیے جائیں گے۔  انہوں نے ہیڈ کوارٹر بلڈنگ کی فوری طور پر اپ گریڈیشن کی ہدایات بھی جاری کیں۔

‎‎‎وزیر داخلہ نے سی ڈی اے کو  ایف آئی اے  اکیڈمی کی نئی الاٹ کردہ اراضی  ادارے کے حوالے کرنے کی ہدایت  کے ساتھ ساتھ اسٹاف کی کمی کے پیش نظر منظور شدہ خالی اسامیوں پر فی الفور بھرتی کا عمل شروع کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ  تمام ضروری وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، تاہم اس کے ساتھ آپ کو کارکردگی بھی دکھانا ہو گی۔

اس موقع پر ‎‎‎ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے راجا رفعت مختار نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ ایف آئی ایکٹ میں ضروری ترامیم پر کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ ادارے کی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے۔ ادارے کو کو قلیل مدت میں ای آفس پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے  کے تمام نوٹس بھی کیو آر کوڈ کے ساتھ جاری کیے جائیں گے۔

‎‎‎ایف آئی اے کے تمام ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز اور  ڈائریکٹرز نے اس اہم اجلاس میں شرکت کی جب کہ تمام زونل ڈائریکٹرز بھی اجلاس میں آن لائن شریک تھے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول