Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ڈیوس کپ: پاکستان ٹینس ٹیم آج ترکی سے پیراگوئے روانہ ہوگی

Share It:


پاکستان ٹینس ٹیم ڈیوس کپ مقابلوں کے لیے آج ترکی سے پیراگوئے روانہ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ڈیوس کپ مقالبے 12 سے 14 ستمبر تک شیڈول ہیں جس کے لیے پاکستانی ٹیم نے چار روزتک استبنول میں کلےکورٹ پر ٹریننگ کی۔

ڈیوس کپ میں اعصام الحق، عقیل خان، مزمل مرتضیٰ، حزیفہ عبدالرحمان، میکائل شہباز اور علی بیگ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

محمد حسیب اسلم نان پلیئنگ کپتان مقرر کیے گئے ہیں۔ چوہدری ضیاءالدین طفیل مینیجر اور محمد شاہد فزیو تھراپسٹ دستےکا حصہ ہیں۔

پاکستان عالمی درجہ بندی میں اس وقت 53ویں نمبر پر ہے جبکہ پیراگوئے کی رینکنگ 64 ہے۔ اس ٹائی کا فاتح ملک اگلے سال ورلڈ گروپ ٹو کے پلے آف مرحلے کے لیےکوالیفائی کرے گا۔

پاکستان ڈیوس کپ ٹینس ٹیم کے رکن اور صدر فیڈریشن اعصام الحق نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں کلےکورٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے استنبول میں کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان ٹینس کےدرمیان پلیئرز ڈیویلپمنٹ ایکسچینج پروگرام کے تحت ترکی کے کھلاڑی بھی پاکستان آئیں گے۔

اعصام الحق کا کہنا تھا کہ فیڈریشن کا صدر بننے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کو وہ تمام سہولیات اور مواقع دینے کی کوشش کر رہا ہوں جن کی ماضی میں خود بہت کمی محسوس کی۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے اپنے تعلقات کی بناء پر کم سےکم اخراجات میں پاکستان کھلاڑیوں کےکھیل میں نکھار لاکر ٹینس کورٹس میں ملکی پرچم بلند کرنےمیں اپنا کردار ادا کر سکوں۔

اعصام الحق نے مزید کہا کہ اب تک 21 وائلڈ کارڈز لےکر مینز اور ویمنز کھلاڑیوں کو مختلف ٹورنامنٹس میں شرکت دلوائی ہے۔ رواں ماہ  12 سال سےکم عمر ٹیم  قازقستان میں انٹرکانٹینینٹل چیمپئن شپ میں شرکت کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اے ٹی پی اور آئی ٹی ایف ایونٹس بھی کروانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ٹینس میں پرفارمنس کا گراف بلند کرنے کے لیے انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کا ہونا بہت ضروری ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول